Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184076
Published : 4/11/2016 17:13

اسلحہ خریداری میں سعودی عرب سب سے آگے

اسلحہ کی خریداری میں سعودی عرب نے دوسرے تمام ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا میں سب سے زیادہ اسلحہ خریدنے کی فہرست میں پہلا نمبر حاصل کرلیا۔

ولایت پورٹل:عالمی معیشت پر تحقیق کرنے والے ادارے آئی ایچ ایس نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ سن 2014 میں مجموعی طور پر 64 ارب 40 کروڑ ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت ہوا، جس میں سب سے زیادہ حصہ سعودی عرب کا رہا، سعودی عرب اور امارات نے مشترکہ طور پر 8 ارب 60 کروڑ ڈالر مالیت کا اسلحہ خریدا۔
اسلحے کی عالمی تجارت کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلحے کی تجارت میں اس ریکارڈ اضافے کی وجہ دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کی جانب سے فوجی طیاروں کی مانگ میں اضافہ اورمشرق وسطیٰ اورایشیائی بحرالکاہل کے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی ہے۔
2013-14میں سب سے زیادہ اسلحہ امریکا نے فروخت کیاجب کہ دوسرے نمبر پر روس اور پھر بالترتیب فرانس ،برطانیہ اور جرمنی کے ممالک آگے رہے۔
Thenewstribe
 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13