Wed - 2018 Dec 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184078
Published : 4/11/2016 17:37

امریکی طیاروں نے ایک بار پھر دہشتگردوں کے بجائے عام شہریوں کو بنایا نشانہ

امریکی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے نام پر شمالی موصل میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ولایت پورٹل:
عراقی ذرائع کے مطابق امریکی لڑاکا طیاروں نے تازہ ترین کارروائی میں موصل کے جربول نامی دیہات میں رہائشی آبادی پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ جبکہ ایک عام شہری زخمی ہوگیا ہے۔
اس سے پہلے روس کی اسپوتنک نیوزایجنسی نے خبر دی تھی کہ امریکی لڑاکا طیاروں نے کچھ دن قبل موصل شہر کے نواحی گاؤں، فضیلہ پر بمباری کی ہے جس میں تین کم سن بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد مارے گئے ہیں۔
اسی دوران اطلاعات ہیں کہ جنوب مغربی کرکوک کے شہر حویجہ کے نوجوانوں کے ایک گروہ نے جمعرات کے روز اس شہر میں داعش کے مقامی سرغنہ صالح احمد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
عراقی فوج پولیس، عوامی رضاکارفورس اور کرد پیش مرگہ ملیشیا کے ساٹھ ہزار جوان موصل شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائی میں مصروف ہیں۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 19