Monday - 2018 Oct. 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184084
Published : 5/11/2016 14:57

دہشتگردوں کے خلاف جنگ کے لیے 3000 ہزار مصری کمانڈوز شام میں داخل

مصری فوج کے کچھ اعلٰی افسر،3000 کمانڈوز کے ہمراہ، شام میں دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں بشار الاسد حکومت کی مدد کرنے کی خاطر «طرطوس» بندرگاہ سے شام میں داخل ہو گئے ہیں۔


ولایت پورٹل:
بعض ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، مصری فوج کے دسیوں افسر شام میں دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں بشار الاسد حکومت کی مدد کرنے کی خاطر «طرطوس» بندرگاہ سے شام میں داخل ہو گئے ہیں۔
المصدر نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ نیجی ذرائع کے مطابق مصری فوجی افسروں کا ایک گروہ جمعرات کو طرطوس بندرگاہ سے شام میں وارد ہوا ہے۔
المصدر نیوز نے شام کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی راہ میں مصر کا یہ سب سے پہلا اقدام قرار دیا ہے،واضح رہے کہ حالیہ دنوں مصر کے آل سعود کے ساتھ تعلقات کافی خراب ہو جانے کے بعد مصر نے آل سعود کے دشمن بشار الاسد کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا ہے۔
شام کے نجی ذرائع نے تین ہزار مصری فوجی کمانڈو کے اس ملک میں داخل ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فوج دھشتگردوں کے خلاف جنگ کرنے کے لیے شام میں آئی ہے۔
ان ذرائع کے مطابق جنرل عبد الفتاح السیسی نے اپنے اس اقدام سے شام میں مزاحمت کی راہ میں ایک بڑا قدم اٹھایا ہے،واضح رہے کہ مصر کے سابق صدر محمد مرسی نے ۲۰۱۲ میں شام کے ساتھ اپنے تمام سیاسی تعلقات منقطع کر دئے تھے۔
ابنا



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 15