Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184366
Published : 26/11/2016 18:12

حلّہ میں دہشت گردانہ حملہ دہشت گردوں کی پستی اور مایوسی کی دلیل ہے:آیت اللہ العظمی سیستانی

عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی نے حّلہ شہر میں زائرین پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔  
ولایت پورٹل:العالم کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے نمائندے اور کربلائے معلی کے امام جمعہ  سید احمد الصافی نے بتایا ہے کہ آیت اللہ سیستانی نے زائرین پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام دہشت گردوں کی پستی اور مایوسی کی دلیل ہے،آیت اللہ سیستانی کے نمائندے نے کہا کہ دہشت گرد گروہ جب سیکورٹی فورس کی ہوشیاری کی وجہ سے اربعین حسینی میں شریک  زائرین امام حسین علیہ السلام کو نقصان نہیں پہنچا سکے تو انہوں نے ایک بزدلانہ کارروائی کرکے حلّہ کے قریب پٹرول پمپ پر زائرین کی بسوں پر حملہ کر دیا،انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر اس دہشت گردانہ اقدام کے بعد زائرین امام حسین علیہ السلام کی تعداد میں اور زیادہ اضافہ ہو گا۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16