Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184373
Published : 27/11/2016 15:25

موصل کے مزید تین علاقوں میں لہرایا عراقی پرچم

عراق سے جنگی ذرائع ابلاغ نے حی الامن، شقق الخضراء اور الکرامهنامی تین علاقوں کو درندہ صفت داعش کی چنگل سے مکمل طور پر آزاد کرانے کی خبر دی ہے۔


ولایت پورٹل
:السومریہ نیوز نےنقل کیا ہے کہ عراق جنگ کے ذرائع ابلاغ نے موصل کے جنوب مشرق کے تین اہم علاقے حی الامن،شقق الخضراء اور الکرامه کو دہشت گرد ٹولہ داعش کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرکے عراقی قومی پرچم لہرایا گیا ہے،عراقی فوج کا کہنا ہے کہ موصل کا پرانا ریڈیو اسٹیشن بھی ان کے قبضے میں آگیا ہے،عراقی فوج کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی اتحاد کے جنگی طیاروں کی فضائی کارروائی میں الشمسیات نامی گاؤں میں دہشت گردوں کی4بکتربند گاڑیاں تباہ اور ایک اہم سرغنہ ابوانس الشیشانی کو ہلاک کردیا گیا  ہے،یاد رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے کئی اہم علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے جیسے العلماء،المحاربین،القادسیہ،البکراورالتحریروغیرہ وہ علاقے ہیں جہاں سے داعش کے ناپاک وجود کو مٹا دیا گیا ہے۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16