Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184378
Published : 27/11/2016 16:36

داعش نے شام میں کیمیاوی ہتھیار استعمال کیے ہیں: ترکی کی فوج کا اعتراف

ترکی کی فوج نے کہا ہے کہ صیہونی تکفیری گروہ داعش نے شام کے علاقے حلب میں کیمیاوی ہتھیار استعمال کیے ہیں۔

ولایت پورٹل:ترکی کی فوج نے کہا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے حلب کے نواحی علاقے خلیلیہ میں کیمیاوی ہتھیاراستعمال کیے ہیں کہ جس کے نتیجے میں ترکی کے حمایت یافتہ بائیس فوجیوں کو آنکھوں اور بدن پر زخم آئے ہیں۔واضح رہے کہ ترکی اور بعض عرب اور مغربی ملکوں پر کہ جن میں سعودی عرب اور امریکہ جیسے ممالک شامل ہیں،دہشت گرد گروہ داعش کی حمایت کرنے کا الزام ہے،شام کی حکومت نے بھی کئی بار ترک فوج کے شامی علاقوں میں داخل ہونے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اپنے ملک کی قومی حاکمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور ترک فوجیوں کے شام سے نکل جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سحر


 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19