Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184383
Published : 27/11/2016 18:13

یمن کی سرکاری فوج نے دیا آل سعود کو منھ توڑ جواب

یمنی سرکاری فوج نے آل سعود کے ایک نئے فوجی اڈے اللموہ کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔


ولایت پورٹل:المیسرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی عوامی رضاکار فورسز اور سرکاری فوج نے آل سعود کے اللموہ نامی فوجی کیمپ کو بلیسٹک میزائلوں سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے،ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یمنی سرکاری فوج نے قاہرہ نامی بیلسٹک میزائل سے سعودی اتحادی فوجی کیمپ پر حملہ کرکے اسے تباہ کردیا ہے،واضح رہے کہ سعودی اتحاد نے اس کیمپ کو چند دن پہلے ہی یمن پر حملوں کو تیز کرنے کی غرض سے بنایا تھا،بلیسٹک میزائل قاہرہ-1روسی ساخت کا ہے اور یمنی سرکاری فوج نے یمن میں ہی اس کو اپ گریڈ کیا ہے،یمن کے خلاف آل سعود کے اتحادی حملوں کے جواب میں یمنی سرکاری فوج نے متعدد بار اس میزائل کا استعمال کرکے سعودی عرب کی نیندیں اڑا دی ہیں،یاد رہے کہ آل سعود کی سرپرستی میں ہونے والے حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہری خاک و خون میں غلطاں ہوچکے ہیں اور دسیوں ہزار آوارہ ہوگئے ہیں،یمن کے80فیصد بنیادی ڈھانچے سعودے حملوں کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21