Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184388
Published : 28/11/2016 11:59

آیت اللہ اردبیلی کی رحلت ملت کا عظیم خسارہ ہے:مجلس علماء ہند

تعزیتی جلسہ میں آیت اللہ موسوی اردبیلی کے علمی کارناموں اور انقلاب اسلامی ایران کے لئے انکی جانفشانیوں کو یاد کیا گیا۔


ولایت پورٹل:مرجع تقلید آیت اللہ موسوی اردبیلی کے سانحہ ٔ ارتحال پر آج مجلس علماء ہند میں ایک تعزیتی جلسہ منعقد ہوا،اس تعزیتی جلسہ میں آیت اللہ موسوی اردبیلی کے علمی کارناموں اور انقلاب اسلامی ایران کے لئے انکی جانفشانیوں کو یاد کیا گیا،جلسہ سے قبل مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ آیت اللہ عبدالکریم موسوی اردبیلی کی علمی و سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں،آیت اللہ اردبیلی نے امام خمینی رحمتہ اللہ کے ساتھ انقلاب اسلامی ایران کے لئے اہم خدمات انجام دیں اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد علمی ،سماجی و سیاسی طور پراپنی رحلت تک فعال رہے،مولانا نے کہاکہ تفسیر قرآن ،فقہ و اصول اور در س خارج کے میدان مین آیت اللہ اردبیلی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،ایسے عالم کی مو ت یقینا عالَم کی موت ہے،دفتر مجلس علماء ہند میں مولانا نثار احمد زین پوری نے آیت اللہ عبدالکریم موسوی اردبیلی کی علمی کاوشوں اور انکی زمانہ ٔ طالب علمی کی جد و جہد کو بیان کیا،مولانا نے کہاکہ آیت اللہ اردبیلی کی رحلت ملت کا عظیم خسارہ ہے جسکی تلافی ممکن نہیں ہے،مولانا تسنیم مہدی نے کہاکہ آیت اللہ اردبیلی ایک مثالی شخصیت تھی،انکی علمی جلالت اور سیاسی بصیرت کی ایک دنیا قائل ہے،انکے علمی خدمات،انکی کتابیں،انکے شاگرد اور علمی نظریات ہمیشہ انکی زندگی کا ثبوت دیتے رہیں گے،اس تعزیتی جلسہ میں آیت اللہ اردبیلی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور خراج عقیدت پیش کیا گیا،جلسہ میں مولانا نثار احمد زین پوری کے علاوہ مولانا اصطفیٰ رضا ،مولانا تسنیم مہدی ،مولانا ابن علی واعظ،مولانا سراج حسین ،مولانا شاہد عباس ،مولانا فیروز حسین ،ڈاکٹر حیدر مہدی و دیگر علماء نے شرکت کی ۔
ابنا




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16