Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184411
Published : 1/12/2016 15:46

آل سعود کی تازہ ترین بربریت سے مزید4یمنی شہید

آل سعود کے جنگی طیاروں کے حملوں کے نتیجے میں مزید کئی یمنی شہری خاک و خون میں غلطاں ہوگئے ہیں۔


ولایت پورٹل:المیسرہ نے نقل کیا ہے کہ آل سعود اتحادی جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے ''مارب'' پر حملہ کرکے 4 نہتے یمنی کو شہید اور مزید 4 کو شدید زخمی کردیا ہے،تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، سعودی جنگی طیاروں نے  وادی حباب میں ایک یمنی شہری کے گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 8 یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں،جنگی طیاروں کے حملوں میں وادی حباب میں بہت سے گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے،واضح رہے کہ یمن پر آل سعود کے اتحادی جنگی طیاروں کے حملے روزانہ کی بنیاد پر ہوتے ہیں اور اب تک ہزاروں یمنی خاک وخون میں غلطاں ہو چکے ہیں۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16