Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184435
Published : 3/12/2016 18:30

ایران اور ہندوستان کا مشترکہ تجارتی اجلاس

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور ہندوستان کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات تیل و گیس اور انرجی سے بالاتر ہیں۔


ولایت پورٹل:ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے،جو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لئے ہندوستان کے دورے پر ہیں، نئی دہلی میں ایرانی اور ہندوستانی تاجروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہندوستان، تیل استعمال کرنے والا ایک بڑا ملک ہے اور ایران تیل برآمد کرنے والے اہم ملکوں میں شامل ہے اس لئے دونوں ہی ممالک تجارتی میدان میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کرسکتے ہیں،انہوں نے ایران اور ہندوستان کے تاریخی اور ثقافتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پابندیوں کے سخت دور میں ہندوستان کے تعاون کو کبھی بھی فراموش نہیں کرے گا،ایران اور ہندوستان کا مشترکہ تجارتی اجلاس ہفتے کو نئی دہلی میں منعقد ہوا جس میں ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف اور ہندوستان کے پٹرولیم کے وزیردھرمیندر پردھان نے شرکت کی۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18