Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184442
Published : 4/12/2016 15:15

شامی فضائیہ نے کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری

شامی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے ملک کےشمال مغربی علاقے حماہ میں دہشت گرد گروہ جیش الفتح کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔


ولایت پورٹل:دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہےکہ حماہ میں شامی فوج کی بمباری میں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک اور اطلاع کے مطابق جنوبی شام کےعلاقے نازحین اور درعا البلد میں فتح الشام نامی دہشت گروہ کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ اور درجنوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے،دوسری جانب شامی فوج نے مغربی صوبے حمص کے علاقے رستین میں  دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں دہشت گردوں کے کئی سرغنہ اپنے ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے ہیں،حمص کے علاقے، شاعر،جب الجراح اور مسعودیہ میں شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ ریف دمشق کے متعدد علاقوں میں قومی آشتی کے منصوبے کے تحت مسلح افراد ہتھیار ڈال کر دیگرعلاقوں میں منتقل ہو رہے ہیں-
سحر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18