Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184443
Published : 4/12/2016 15:27

روزانہ80کروڑانسان سوتے ہیں بھوکے:اقوام متحدہ

قوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غذائی قلت کے باعث روزانہ 80 کروڑ افراد بھوکے سوتے ہیں اس لیے اس مسئلے پر قابو نہ پایا گیا تو 2035 تک آدھی سے زیادہ دنیا کی آبادی غذائی بحران کی لپیٹ میں آجائے گی۔


ولایت پورٹل:اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غذائی قلت کے باعث روزانہ 80 کروڑ افراد بھوکے سوتے ہیں اس لیے اس مسئلے پر قابو نہ پایا گیا تو2035 تک آدھی سے زیادہ دنیا کی آبادی غذائی بحران کی لپیٹ میں آجائے گی۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے غذا اور زراعت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں غذا کی کمی بڑھتی جارہی ہے اور اگر اس بحران پر قابو پانے کے لیے اقدامات نہ کیے گئے تو2035 تک آدھی سے زیادہ دنیا کی آبادی غذائی بحران کی لپیٹ میں آجائے گی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ غذائی بحران کی وجہ سے دنیا کی ایک تہائی آبادی متاثر ہے اور اس کے باعث پوری دنیا کی معیشت کو 3.5 کھرب ڈالرکا نقصان بھی ہوا ہے،رپورٹ کے مطابق غذا کی کمی ایک عالمگیر مسئلہ ہے جس کے باعث روزنہ تقریبا 80 کروڑ سے زائد افراد بھوکے سوتے ہیں جب کہ اس کے برعکس1.9ارب افراد کھانے سے موٹاپے کا شکار ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ غیر معیاری غذا اور ورزش کا نہ کرنا صحت کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16