Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184444
Published : 4/12/2016 15:58

یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی طیاروں کی بمباری میں شدت

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے دارالحکومت صنعا کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

 
ولایت پورٹل:المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے اتوار کے روزصنعا کے نواحی علاقے سنحان پر تیرہ مرتبہ بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد رہائشی مکانات تباہ ہوگئے ہیں،فوری طور پر ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں مل سکی ہے،سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے صوبہ تعز کے ساحلی شہر ذباب کے قریب سعودی اتحاد کی جنگی کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
جنوب مغربی تعز کے علاقے عصیفرہ میں سعودی اتحاد کے فوجیوں اور یمنیی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں،جبکہ صوبہ حجہ کے صحرائے میدی میں بھی یمنی فوج اور سعودی اتحاد کے فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ یمنی فوج نے صحرائے میدی کے علاقے میں سعودی اتحاد کو زبردست جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے اور اس علاقے میں اس کی پیشقدمی روک دی ہے،یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ مارب کے علاقے صحن الجن فوجی چھاونی پر قابض سعودی اتحاد کے فوجیوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنای،جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے،سعودی عرب نے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں گیارہ ہزار شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20