Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184462
Published : 5/12/2016 17:13

قرآن مجید میں بم رکھنا شروع کیے داعش نے

دہشت گرد ٹولہ داعش نے عراقی فوج کی پیش قدمی کو روکنے کے لئے قرآنی نسخوں میں بم رکھنا شروع کردیا ہے۔


ولایت پورٹل:موصل سے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ درندہ صفت داعش نے عراقی فوج اور عوامی رضا کار فورسز کی پیش قدمی روکنے کے لئے قرآن پاک کی بے حرمتی شروع کردی ہے اور سینکڑوں ایسے قرآنی نسخوں کا انشکاف ہوا ہے کہ جس میں باقاعدہ طور پر بم رکھے گئے تھے،رپورٹ کے مطابق داعشی دہشت گردوں نے موصل کے مضافاتی گاؤں کنعوس میں متعدد قرآنی نسخوں میں بم نصب کرکے گلی کوچوں  اور گھروں کے دروازوں  پر رکھ دیا تھا  تاکہ عراقی فوجی جوان قرآن سمجھ کر اٹھا لیں اور دھماکے سے اڑیں،جنگی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے سینکڑوں ایسے بم ناکارہ بنائے ہیں جو قرآنی نسخوں میں رکھے گئے تھے،عراقی فوج کا کہنا ہے کہ قرآنی نسخوں میں بم رکھنا دہشت گردوں کا معمول بن چکا ہے جبکہ اس سے پہلے بھی کئی جگہوں پر اس قسم کی کفر آمیز حرکتیں کی گئی ہیں،یاد رہے کہ درندہ صفت داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ ٹولہ دراصل امریکہ اور اسرائیل کا آلہ کار ہے جو دین مبین اسلام کو بدنام کرنے کے لئے ہر قسم کے حربے استعمال کرتا ہے۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18