Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184465
Published : 5/12/2016 18:16

کراچي کےریجنٹ پلازہ ہوٹل میں آگ لگنےسے11افراد ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی میں شارع فیصل پر واقع ریجنٹ پلازہ ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے میں جھلسنے اور دم گھٹنے سے خواتین و بچوں سمیت 11 افراد ہلاک اور 75 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔


ولایت پورٹل:ڈان نےنقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں شارع فیصل پر واقع ریجنٹ پلازہ ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے میں جھلسنے اور دم گھٹنے سے خواتین و بچوں سمیت11افراد ہلاک اور75 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں،نجی ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ رات گئے پیش آیا،آگ ہوٹل کے گراؤنڈ فلور پر واقع کچن میں لگی،جس نے آہستہ آہستہ ہوٹل کی 6 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث ہوٹل میں مقیم سیکڑوں افراد محصور ہوگئے۔آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچیں، جس کے بعد محصور افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن کا آغاز کیا گیا۔عمارت میں دھواں بھرجانے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا تاہم فائر بریگیڈ حکام نے آگ پر تقریباً 3 گھنٹے بعد قابو پالیا، گھنٹوں تک عمارت میں محصور رہنے کے باعث جھلسنے اور دم گھٹنے سے خواتین و بچوں سمیت11افراد ہلاک اور75 سے زائد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، لاشوں و زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیاغ پے۔آگ لگنے کے بعد ہوٹل میں مقیم کئی افراد نے کھڑکیوں سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی، چھلانگ لگانے والے افراد میں سے کئی افراد کو شدید چوٹیں آئیں، جنہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔جناح میڈیکل ہسپتال کے شعبہ حادثات کی سربراہ سیمی جمالی کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 غیرملکی اور 2 ڈاکٹرز شامل ہیں، جب کہ4 خواتین سمیت10 افراد کی لاشیں جناح ہسپتال لائی گئی ہیں۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19