Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184473
Published : 6/12/2016 16:45

پنٹاگون نے کیے125ارب ڈالر ضائع

ایک رپورٹ کے مطابق محکمہ دفاع پنٹاگون نے انتظامی اخراجات کی مد 125 ارب ڈالر ضائع کیے ہیں تاہم کانگریس کے خوف کے باعث رپورٹ کو دبادیا گیا ہے۔

ولایت پورٹل:ایک رپورٹ کے مطابق محکمہ دفاع پنٹاگون نے انتظامی اخراجات کی مد 125 ارب ڈالر ضائع کیے ہیں تاہم کانگریس کے خوف کے باعث رپورٹ کو دبادیا گیا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال پنٹاگون کو ایک رپورٹ ارسال کی گئی تھی جس میں آئندہ پانچ برسوں کے دوران 125 ارب ڈالرز بچت کرنے کے لیے مختلف تجاویز دی گئی تھیں ، جن میں بیورو کریسی کو منظم کرنے ، جلد ریٹائرمنٹ کا آغاز، انفارمیشن ٹیکنالوجی کا بہتر استعمال اور مہنگے کنٹریکٹرز سے نجات حاصل کرنے کی تجاویز شامل تھیں۔ رپورٹ کے مطابق پنٹاگون اس وقت سالانہ تقریبا چھ سو ارب ڈالر دفاعی اخراجات کی مد میں خرچ کرتا ہے۔ اس میں رقم کا ایک بڑا حصہ ہیومن ریسورس، لاجسٹک اخراجات اور دنیا بھر میں امریکی فوجیوں کو سہولیات فراہم کرنے پر خرچ کی جاتی ہے، تاہم انتظامی امور پر بہت زیادہ اخراجات آتے ہیں۔ پنٹاگون بیوروکریسی نے رپورٹ پر عمل کرنے کے بجائے اسے دبانے کو ترجیح دی ہے کیونکہ دفاعی بیورو کریسی کو خدشہ تھا کہ کہیں کانگریس اس رپورٹ کی بنیاد پر دفاعی اخراجات کے بل میں ہی کٹوتی نہ کردے۔
مہر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16