Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184480
Published : 6/12/2016 18:33

سعودی فوج کی چھاونی پر یمنی فوج کا کنٹرول

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے عسیر میں واقع نشمہ چھاونی پر قبضہ کرلیا ہے۔

 
 ولایت پورٹل:اطلاعات کے مطابق نشمہ چھاونی پر یمنی فوجی اور عوامی رضاکار فورس کے حملے کے بعد سعودی فوجی فرار ہوگئے،یمنی فوج نےجیزان کے علاقے میں سعودی فوج کے متعدد ٹھکانوں اوراسلحہ خانوں پر توپ خانے سے بمباری کی ہے۔ ان حملوں میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک اور ان کا سامان حرب تہس نہس ہوگیا ہے،یمن کی عوامی رضاکار فورس کے نشانہ بازوں نے نجران کے علاقے جبل مخروق میں سعودی فوج کی ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں،ایک اور اطلاع کے مطابق یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے تعز کے متعدد علاقوں میں ‎سعودی اتحاد کی پیشقدمی کو ناکام بنا دیا ہے۔ تعز میں یمنی فوج اور سعودی اتحاد کے کرائے کے فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10