Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184484
Published : 6/12/2016 19:30

امریکی وزیر خارجہ نے بھی کی ٹرمپ پر نکتہ چینی

امریکی وزیر خارجہ نےامریکی وزارت خارجہ کے مشوروں سے بے توجہی پر نومنتخب امریکی صدر پر نکتہ چینی کی ہے.


ولایت پورٹل:پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اس ملک کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، امریکی وزارت خارجہ کے مشوروں کو کوئی اہمیت نہیں دیتے ہیں،امریکی وزیر خارجہ نے ، دیگر ملکوں کے سربراہوں کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازعہ بات چیت کے بعد کہا کہ ٹرمپ اور ان کے مشیروں کو چاہئے کہ دیگر ملکوں کے حکام کے ساتھ بات چیت سے قبل، وزارت خارجہ سے ہم آہنگ ہوں،واضح رہے کہ امریکی سربراہان مملکت کے برخلاف ، ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کی سینتیس سالہ پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جمعے کوتائیوان کے صدر کے ساتھ  براہ راست ٹیلفونی گفتکو کی،تائیوان کے صدر کے ساتھ ٹرمپ کی ٹیلیفونی گفتگو کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج کیا گیا اور چین نے بھی ردعمل ظاہر کیا ہے-

سحر


 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13