Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184493
Published : 7/12/2016 18:34

افغانستان میں کئی طالبان ہلاک

افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ افغان فوج کے ہوائی حملوں میں طالبان کے 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ولایت پورٹل:افغان خبر رساں ادارے خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کی وزارت دفاع نے بدھ کے دن اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے شمال مشرقی اور شمالی علاقوں پر افغان فضائیہ کے حملوں میں طالبان کے14افراد ہلاک اور3 دیگر زخمی ہوئے ہیں،افغانستان کی وزارت دفاع کے مطابق اس کارروائی میں طالبان گروہ کے7 افراد صوبہ قندوز کے حکیم بای اور باغ شرکت دیہاتوں میں اور7دیگر صوبے پکتیکا کے زرمت شہر میں ہلاک ہوگئے ہیں،واضح رہے گزشتہ ایک ماہ کے دوران افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان اور داعش تکفیری گروہ کے خلاف افغان فوج کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20