Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184798
Published : 28/12/2016 15:48

ٹرمپ نےآنے سے پہلے ہی شروع کی اقربا پروری

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کمپنی کے وکیل کو امریکہ کا خصوصی مندوب برائے بین الاقوامی امور مقرر کردیا ہے۔


ولایت پورٹل:ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کمپنی کے وکیل کو امریکہ کا خصوصی مندوب برائے بین الاقوامی امور مقرر کردیا ہے،اطلاعات  کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں اقربا پروری کا ایک نیا سلسلہ شروع کردیا ہے جو ہوسکتا ہے ان کے صدر بننے تک جاری رہے گا اور جب وہ دفتر سنبھالیں گے تو ان کے ارد گرد اپنے ہی دوست احباب اور خاندان کے لوگ  ہوں گے،ایسا ہی اقربا پروری کا ایک مظاہرہ انہوں نے منگل کو بھی دکھایا ہے اور اپنی کمپنی کے چیف لیگل آفیسر جیسن گرین بلاٹ جو ٹرمپ کیلئے مشرق وسطیٰ کے مشیر کا کام بھی کرتے تھے ان کو امریکہ کا خصوصی مندوب برائے بین الاقوامی امور مقرر کردیا ہے۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19