Sunday - 2018 April 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184799
Published : 28/12/2016 16:15

آل خلیفہ نےکیا احتجاجی مظاہرین پرحملہ

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے منگل کی رات الدراز کے علاقے میں احتجاجی مظاہرین پرحملہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے احتجاجی مظاہرین نے سعودی عرب کے ممتاز عالم دین شیخ باقر النمر کو پھانسی کی سزا دیئے جانے کے ایک سال پورا ہونے کی مناسبت  سے،بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے اجتماع کیا اور شیخ باقر النمر کے راستے کو جاری رکھنے پر زور دیا،سعودی عرب کے اہل تشیع بھی آئندہ جمعے سے ایک ہفتے تک شیخ باقر النمر کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر احتجاجی مظاہرے کریں گے اور ان کے راستے کو جاری رکھنے پر زور دیں گے،آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں کے تشدد آمیز اقدامات کے باوجود بحرینی عوام بدستور شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں،آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے کئی بار دھرنا دینے والوں پر حملہ اور ان پر تشدد کر کے انھیں منتشر کرنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ اپنی ان کوششوں میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں،درایں اثنا سیکڑوں بحرینی عوام نے بدھ کی صبح آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے فدا اسکوائر میں نماز فجر ادا کی۔
سحر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 April 22