Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184816
Published : 29/12/2016 15:27

شام کا بحران پوری دنیا کے لیے کینسرہے:اقوام متحدہ کے نومنتخب سکریٹری جنرل

اقوام متحدہ کے نومنتخب سکریٹری جنرل نے شام کے بحران کو پوری دنیا کے لئے ایک کینسر سے تعبیر کیا ہے

ولایت پورٹل:اقوام متحدہ کے نئے سکریٹری جنرل آنٹینیو گوترس نے شام کے بحران کو پوری دنیا کے لئے ایک سنگین خطرہ قراردیا اور کہا کہ یہ بحران اس وقت تک ختم نہیں ہوسکتا جب تک عالمی برادری اس کے لئے کوئی حل تلاش نہیں کرے گی،اقوام متحدہ کے نئے سکریٹری جنرل نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ شام کا بحران پوری دنیا کے  لئے ایک کینسرمیں تبدیل ہوگیا ہے اس امید کا اظہار کیا کہ روس اور امریکا شام کے بحران کے حل کے بارے میں اپنے اختلافات کو حل کرلیں گے - اقوام متحدہ کے نومنتخب سکریٹری جنرل نے نومبر کے آخر میں روسی صدر ولادیمیرپوتن سے ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ وہ امریکا کے نومنتخب صدر ٹرمپ سے پہلی فرصت میں ملاقات کرنا چاہیں گے،آنٹینیوگوترس یکم جنوری سے اقوام متحدہ کے موجودہ سکریٹری جنرل بان کی مون کی جگہ لیں گے،انہوں  نے کہا ہے کہ وہ دنیا کے ملکوں کے تعلقات کو بہتر بنانے اور بے اعتمادی کی فضا کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21