Saturday - 2018 April 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184818
Published : 29/12/2016 15:58

امریکی جنگی طیاروں نے شام میں عام شہریوں پرکی بمباری

داعش مخالف امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے شام کے مشرقی علاقے پر بمباری کر کے کم از کم بائیس عام شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا۔

ولایت پورٹل:ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی اتحاد کے  جنگی طیاروں نے مشرقی شام میں واقع دیرالزور کے مشرقی مضافات میں حجنہ نامی قصبے پر شدید بمباری کی،امریکی اتحاد کے طیاروں نے دیرالزور کے علاقوں کو بھی کئی بار اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں دسیوں عام شہری جاں بحق و زخمی ہو گئے،تیل سے مالا مال شہر دیرالزور، دو ہزار چودہ سے داعش دہشت گردوں کے محاصرے میں ہے جہاں کارگو طیاروں کے ذریعے امدادی سامان گرائے جاتے ہیں،دریں اثنا روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ دمشق میں روس کے سفارت خانے پر حملہ ہوا ہے،روسی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق بدھ کے روز دمشق میں روسی سفارت خانے پر باہر سے دو مارٹر گولے داغے گئے تاہم اس حملے میں خاص مالی یا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 April 21