Tuesday - 2018 April 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184820
Published : 29/12/2016 16:57

افغانستان میں طالبان کو لگا کرارا جھٹکا

افغانستان کے صوبہ فاریاب میں طالبان کے ٹھکانوں پر افغان فوج کے حملوں میں اس گروہ کے کم از کم دس افراد ہلاک اور انّیس دیگر زخمی ہو گئے۔

ولایت پورٹل:افغانستان کی وزارت داخلہ نے جمعرات کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ افغانستان کی فضائیہ نے صوبے فاریاب میں طالبان گروہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جبکہ افغان فوجی اہلکاروں نے بھی ان ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔ یہ کاررائیاں فاریاب کے شمالی علاقے میں واقع قیصار میں کی گئیں۔ واضح رہے کہ فاریاب، افغانستان کا ایک ایسا بدامنی والا صوبہ ہے کہ جہاں اس ملک کی فوج کی کارروائیاں جاری رہتی ہیں۔ فاریاب میں طالبان کے خلاف یہ کارروائیاں موسم بہار میں طالبان کی جانب سے انجام پانے والے حملوں کے جواب میں کی گئیں،افغان حکام نے اس قسم کی کارروائیوں کا مقصد صوبے فاریاب سے طالبان کا صفایا کرنا اعلان کیا ہے۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 April 24