Sunday - 2018 April 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184826
Published : 29/12/2016 19:26

گھریلو علاج کے ذریعہ گنجے پن سے چھٹکارا

6 ماہ سے ایک سال تک روزانہ صبح و شام ایک ایک کپ سبز چائے پی جائے تو اس سے نہ صرف عمومی صحت اچھی رہتی ہے اور موٹاپا کم ہوتا ہے بلکہ ساتھ ہی ساتھ بال بھی بہتر ہوتے ہیں اور گنجے پن میں کمی آتی ہے۔

ولایت پوٹل:
گنجے پن کا شکار افراد اس سے جان چھڑانے کے لیے طرح طرح کے مہنگے علاج آزماتے ہیں اور اپنا پیسہ پھونک ڈالتے ہیں حالانکہ کچھ کم خرچ طریقے ایسے موجود ہیں جو نئے بال اگانے میں بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں،بتاتے چلیں کہ یہ طریقے مردوں کے علاوہ خواتین کے لیے بھی یکساں طور پر مفید ہیں۔
پیاز کا رس: یہ بات اپنی جگہ کہ پیاز چھیلنے سے آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں لیکن پیاز کا یہی رس کمزور اور جھڑتے بالوں کے لیے اکسیر ہے۔
سبز چائے: 6 ماہ سے ایک سال تک روزانہ صبح و شام ایک ایک کپ سبز چائے پی جائے تو اس سے نہ صرف عمومی صحت اچھی رہتی ہے اور موٹاپا کم ہوتا ہے بلکہ ساتھ ہی ساتھ بال بھی بہتر ہوتے ہیں اور گنجے پن میں کمی آتی ہے۔
ناریل کا تیل:بالوں کو بہتر بنانے میں ناریل کے تیل کا استعمال کسی تعارف کا محتاج نہیں، البتہ بہتر ہے کہ ناریل کا دیسی تیل استعمال کیا جائے نہ کہ کسی کمپنی کا بنایا ہوا۔
یہ اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ کولہو سے نکالے گئے گولے کے تیل میں اس کے تمام قدرتی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو بالوں کی خشکی ختم کرنے کے علاوہ انہیں مضبوط بنانے اور نئے بال اگانے میں بھی بے حد مفید ہوتے ہیں،البتہ مفید نتائج حاصل کرنے کے لیے آپ کو ناریل کا تیل روزانہ پابندی سے استعمال کرنا ہوگا۔
گنجہ پن دور کرنے کے لیے ناریل کے تیل میں آٹا ملا کر پیسٹ بنالیں اور اسے روز رات کو سونے سے پہلے سر پر اچھی طرح لگائیں اور سر پر کوئی کپڑا یا شاور کیپ لگا کر سوجائیں،صبح کسی اچھے شیمپو سے بال دھو لیں،یہ عمل 6 ماہ سے ایک سال تک جاری رکھنے پر نہ صرف گنجہ پن دور ہوجائے گا بلکہ بال بھی چمک دار اور مضبوط ہوجائیں گے۔
etemaaddaily


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 April 22