Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184847
Published : 31/12/2016 18:34

مولانا نجف علی نونہروی کی زندگی پر ایک اجمالی نظر

آپ نے لکھنؤ کے متعدد و برجستہ علماء سے کسب فیض کیا اورتحصیل علوم کرکے جناب غفران مآب سے سند اجتھاد دریافت فرمائی۔


ولایت پورٹل:
مولانا نجف علی نونہروی اپنے زمانے کے معروف علماء میں سے تھے،آپ نے تحصیل علم کے اپنے وطن کو خیرآباد کہا اور لکھنؤ تشریف لے آئے،آپ نے لکھنؤ کے متعدد و برجستہ  علماء سے  کسب فیض کیا اورتحصیل علوم کرکے جناب غفران مآب سے سند اجتھاد دریافت فرمائی،آپ فقہ و حدیث ،منطق و فلسفہ،تاریخ و ادب پر عبور رکھتے تھے، مولانا غلام حسین و ابوالقاسم ساسانی و مولانا منصب علی سے ان کے مناظرے مشہور ہیں۔
آپ کا سال ولادت کسی تاریخ میں ضبط نہیں ہوا،بہرحال آپ نے اپنی زندگی علوم اہل بیت(ع) کے حصول اور نشر و اشاعت میں صرف فرمائی۔
قلمی آثار
۱۔کتاب مصائب سید الشھداء
۲۔شرح قصیدۃ سید حمیری
۳۔تفسیر قرآن
۴۔حاشیة بر بحث مثناۃ بالتکریر
۵۔حاشیة میر زاھد ملا جلال
۶۔رسالة فی حرمة نکاح الشیعة بالسنی
۷۔لھاب السقر علی من استباح الخمر
۸۔رسالة الانساب
وفات
آپ کی وفات کے متعلق علماء نے سن ۱۲۶۱ ہجری مطابق ۱۸۴۵ عیسوی بیان کی ہے۔
منبع: مطلع انوار

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19