Wed - 2018 july 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184848
Published : 31/12/2016 18:51

ایران ہماری کسی بھی طرح کی حمایت نہیں کرتا، جھوٹ بولتے ہیں عربی ذرائع:افغان طالبان

افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران کی طالبان حمایت پرمبنی عربی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ غلط اور من گھڑت ہے۔

ولایت پورٹل:طالبان کے ترجمان ذیبح اللہ مجاہد نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی طالبان حمایت پرمبنی عربی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے،افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کابل حکومت ملک میں اپنی ناکامی چھپانے کے لئے اس قسم کی تبلیغات کررہی ہے،ذبیح اللہ کا مزید کہنا تھا کہ کابل حکومت ناکام ہے اور اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لئے طالبان کو دوسرے ممالک کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کرتی ہے،ترجمان افغان طالبان نے عالمی ذرائع ابلاغ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو کابل حکومت کے جھوٹے پروپیگنڈوں پر عمل کرنے سے گریز کرنا چاہئے،واضح رہے کہ افغان طالبان نے مغربی اور عربی ذرائع ابلاغ پرطالبان کے بیانات تحریف کرکے شائع کرنے کا کئی مرتبہ الزام لگا چکے ہیں،کچھ مہینے قبل ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا تھا کہ عربی روزنامہ الشرق الاوسط نے ان کے بیان کو تحریف کرکے شائع کیا تھا۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 july 18