Tuesday - 2018 Sep 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184852
Published : 1/1/2017 6:32

سلامتی کونسل اپنی قرار داد پر جلد عملدرآمد شروع کرے:ریاض منصور

اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کی اس حالیہ قراداد پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے جس میں اسرا‏ئیل کو صہیونی بستیوں کی تعمیر روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔


ولایت پورٹل:
اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقبل مندوب ریاض منصور نے ادارے کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے نام ایک خط ارسال کیا ہے جس میں قرارداد نمبر تیئیس چونتیس پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے،ریاض منصور نے اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں سے بھی مطالبہ کیا وہ بھی سلامی کونسل کی مذکورہ قرارداد کی حمایت کریں۔
قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تیئیس دسمبر 2016 کو ایک قرار داد پاس کی تھی جس میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صہیونی بستیوں کی تعمیر فوری طور پر روکنے پر زور دیا گیا تھا۔
سحر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 18