Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184860
Published : 1/1/2017 16:23

عراق کے ضلع قادسیہ میں دھماکہ

عراق کے ضلع قادسیہ میں مختلف علاقوں کو دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔


ولایت پورٹل:عراقی ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح صوبہ نجف کے ضلع قادسیہ میں سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب ہونے والے کار بم دھماکے میں چھے افراد جاں بحق اور بائیس دیگر زخمی ہوگئے،مرنے والوں میں سیکورٹی اہلکار اور عام شہری دونوں شامل ہیں،دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ مسلح افراد نے صوبہ نجف کے علاقے مشخاب میں بھی ایک سیکورٹی چیک پوسٹ کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصانات کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے،اس سے قبل ہفتے کے روز عراقی دارالحکومت بغداد کے ایک مصروف بازار میں ہونے والے 2 بم دھماکوں میں27 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے،دہشت گرد گروہ داعش نے بغداد بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
 سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10