Saturday - 2018 April 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184863
Published : 1/1/2017 18:6

الیکشن سے متعلق حقائق لاؤں گا سامنے:ٹرمپ

الیکشن ہیکنگ میں روس کے ملوث ہونے کے امریکی الزامات کو مشکوک قرار دینے والے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، عوام سے اصل حقائق منظر عام پر لانے کا وعدہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:امریکہ کی انٹیلی جینس کمیونیٹی کا کہنا ہے کہ روس نے امریکہ کے صداراتی انتخابات میں مداخلت اور ہیکنگ کرکے، ڈیموکریٹ امیدوار ہلیری کلنٹن پر ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیاب بنانے میں ان کی مدد کی ہے،روس اور ٹرمپ دونوں نے اس الزام کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے اور روسی صدرولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ امریکہ اس بارے میں ٹھوس ثبوت پیش کرے بصورت دیگر الزام تراشی کا سلسلہ بند کردے،فلوریڈا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے منتخب امریکی صدر نے امریکی اینٹیلی جینس اداروں سے کہا کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں کیوں کہ ہیکنگ کا الزام کوئی معمولی الزام نہیں ہے،امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ الزامات امریکہ کی انیٹیلی جینس کمیونٹی کی ویسی ہی غلطی ہے جیسی انہوں نے عراق کے بارے میں کی تھی اورعراق میں عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگی کا دعوی کیا تھا،ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات زور دیکر کہی کہ وہ ہیکنگ کے بارے میں نئی معلومات منظرعام پرلائیں گے تاہم انہوں نے کہا کہ ہیکنگ کو ثابت کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ہیکنگ کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ ہیکنگ کسی اور نے انجام دی ہو،انہوں نے دعوی کیا کہ ہیکنگ کے بارے میں ان کے پاس جو معلومات ہیں اس کا عام لوگوں کو علم نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ منگل یا بدھ کو ہیکنگ سے متعلق معلومات منظر عام پر لانے کا ارادہ رکھتے ہیں،سائبر سیکورٹی کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے امریکہ کے نومنتخب صدر نے کہا کہ کوئی بھی کمپوٹر محفوظ نہیں ہے اوروہ  کسی بھی سسٹم پر بھروسہ نہیں کرتے،قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے، گزشتہ ہفتے جمعرات کے روز صدارتی انتخابات میں مداخلت کاالزام عائد کرتے ہوئے، روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ واشنگٹن اور سان فرانسسکو میں متعین پینتیس روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑ دینے کا حکم دے دیا تھا،صدر ولادی میر پوتن نے پینتس روسی سفارت کاروں کے اخراج کے امریکی فیصلے پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس امریکی سفارت کاروں کو بے دخل نہیں کرے گا،روسی صدر کے اس فیصلے کے بعد، امریکہ کے نومنتخب صدر ٹرمپ نے ولادمیر پوتن کوغیر معمولی ذہین آدمی قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 April 21