Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184866
Published : 1/1/2017 18:52

یورپی ممالک دہشتگردی کے ممکنہ حملوں سے خبردار رہیں:یورپی یونین

یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج نے دہشت گردانہ حملوں کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ولایت پورٹل:یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے نئے سال کے آغاز کے موقع پر ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی،انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ دنیا میں  نئے سال کا آغاز دہشت گردی کے سانحے سے ہوا ہے،فیڈریکا موگرینی نے یورپی ملکوں پر زور دیا کہ وہ دہشتگردانہ حملوں کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات عمل میں لائیں۔ انہوں نے یورپی ملکوں میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کی بابت بھی سخت خبر دار کیا ہے،قابل ذکر ہے کہ ترکی کے شہر استنبول کے ایک نائٹ کلب میں نئے سال کی تقریبات کے موقع پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں پینتس افراد ہلاک اور چالیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21