Tuesday - 2018 Sep 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184867
Published : 1/1/2017 18:54

پوروپ میں خواتین کے اقدار کی پامالی:

مغرب نے ہمیشہ عورت کو خواہشات نفس کی تسکین کا ذریعہ سمجھا ہے:رہبر انقلاب

بادشاہی وشیطانی نظام حکومت میں عورت کو غلط طریقہ سے دیکھا گیا ہے،آج مغرب میں بھی یہی ہورہا ہے،عورت کو مرد کی چشم نوازی اور اس کی ناجائز خواہشات کی تسکین، تکمیل کی غرض سے ایک خاص شکل و صورت کے ساتھ معاشرہ میں ظاہر کیا جارہا ہے،یہ عورت کی بہت بڑی توہین ہے، یہ الگ بات ہے کہ اس مسئلہ کو عجیب و غریب لفافوں میں اور نت نئے ناموں کے ساتھ رائج کیا جارہا ہے۔


ولایت پورٹل:
مغرب میں عورت،مرد کی ایک انتہائی خاکی و مادّی خصلت وخواہش کو پورا کرنے والی سمجھی جاتی ہے چونکہ موجودہ یوروپ کے تمدن کی بنیاد رومی تہذیب پر قائم ہے،یعنی آج جو کچھ بھی یوروپی تہذیب اور پھر اس کے نتیجہ میں امریکی تہذیب پر حاوی و حاکم ہے،یہ وہی اصول و خطوط ہیں جو روم کے بادشاہی دور میں موجود تھے،آج وہی سب کچھ معیار کی حیثیت رکھتے ہیں،اس زمانہ میں بھی بعض عورتوں کو بلند ترین درجات ومقامات تک لے جاتے تھے، ان کا بڑا احترام ہوتا تھا، انہیں بہت بناؤ سنگھار کرکے رکھا جاتا تھا،مگر کیوں اور کس لئے؟ صرف اور صرف مرد کی انتہائی خاکی و مادی ضرورت و خواہش کی تکمیل کے لئے، یہ ایک انسان اور صنف نسواں کی کتنی بڑی توہین ہے؟۔(۱)
٭جہالت و نادانی میں ڈوبی ہوئی دنیائے استکبار کی یہ بہت بڑی بھول ہے کہ وہ یہ سمجھتی ہے کہ عورت کی ساری قدر و قیمت اس میں ہے کہ مردوں کے سامنے عشوہ گری کرے تاکہ شہوت پرست اور ہوس آلود نگاہیں اسے دیکھیں، لذت اٹھائیں اور پھر اسے داد و تحسین سے نواز دیں۔(۲)
٭ان کا یہ خیال ہے کہ بناؤ سنگھار کے بغیر عورت کسی کام کی نہیں،اسے چاہئے کہ اپنے آپ کو سجائے سنوارے تاکہ مرد اسے پسند کریں،یہ عورت کی بہت بڑی توہین ہے۔(۳)
٭بادشاہی وشیطانی نظام حکومت میں عورت کو غلط طریقہ سے دیکھا گیا ہے،آج مغرب میں بھی یہی ہورہا ہے،عورت کو مرد کی چشم نوازی اور اس کی ناجائز خواہشات کی تسکین، تکمیل کی غرض سے ایک خاص شکل و صورت کے ساتھ معاشرہ میں ظاہر کیا جارہا ہے،یہ عورت کی بہت بڑی توہین ہے، یہ الگ بات ہے کہ اس مسئلہ کو عجیب و غریب لفافوں میں اور نت نئے ناموں کے ساتھ رائج کیا جارہا ہے۔(۴)
................................................................................................................................................................................................................
حوالہ جات:
۱۔ولادت حضرت زہرا (س) کے موقع پر شورائے فرہنگی اجتماعی زنان،اسپشلسٹ خواتین ڈاکٹر اور حجاب اسلامی کانفرنس کے ذمہ داران سے خطاب۔۲۵ دسمبر سن ۱۹۹۱ ء ۔
۲۔ولادت حضرت زہرا (س) اور یوم خواتین کی مناسبت پر خواتین کی ایک جماعت سے خطاب۔۱۶ دسمبر سن ۱۹۹۲ء۔
۳۔وزارت خارجہ کے عہدیداران اور جمہوری اسلامی ایران کے بیرونی ملک کے شعبوں کے ذمہ داران سے ملاقات کے دوران خطاب۔۱۶ اگست سن ۲۰۰۴ ء۔
۴۔ملک کی قرآنیات سے متعلق خواتین کی ایک جماعت سے خطاب۔۲۰ اکتوبر سن ۲۰۰۹ ء۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 18