Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184870
Published : 1/1/2017 19:13

بغداد اور استنبول میں دہشت گردانہ حملوں کی ایران نے کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق اور ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے وہابی دہشت گردوں کو بزدل قراردیا ہے۔


ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے عراق کے دارالحکومت بغداد  اور ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے وہابی دہشت گردوں کو بزدل قراردیا ہے،ترجمان نے عراق اور ترکی میں دہشت گردانہ حملوں سے متاثر ہونے والے افراد نیز عراقی اور ترکی حکومتوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کا باہمی اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ مقابلہ کیا جاسکتا ہے دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے اور اس عالمی خطرے سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی سطح پر اتحاد ضروری ہے ۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17