Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184895
Published : 3/1/2017 15:49

مصری جج نےخود کو لگائی پھانسی

مصر میں کرپشن کے الزامات میں گرفتار مصر کی اعلیٰ عدالت کے ایک جج اپنے سیل میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔جج کے وکیل کے مطابق سینئر جج نے خود کو پھانسی پر لٹکا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔

ولایت پورٹل:رائٹرز نے نقل کیا ہے کہ مصر میں کرپشن کے الزامات میں گرفتار مصر کی اعلیٰ عدالت کے ایک جج اپنے سیل میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔جج کے وکیل کے مطابق سینئر جج نے خود کو پھانسی پر لٹکا کر زندگی کا خاتمہ کیا،مصر کے انتظامی عدالتی نظام کے نائب چیف جسٹس وائل شلابی نے چند روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد انہیں رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا،مصری جج کے وکیل سید بحیری کا کہنا ہے کہ ان کے مؤکل نے اپنے اسکارف کی مدد سے خود کو پھانسی دی، ان کا کہنا تھا کہ 'دوران تفتیش وہ بدترین نفسیاتی دباؤ کا شکار تھے،وکیل کے مطابق ایک اہم جج کے لیے اچانک سب کچھ کھو کر خود کسی تفتیش کار کے سامنے بیٹھنا اور رشوت لینے کے الزام کا سامنا کرنا بہت مشکل صورتحال ہے،مصر کے خبر رساں ادارے (ایم ای این اے) کے مطابق جج نے خودکشی کی، جبکہ پبلک پراسیکیوٹر کی جانب سے پوسٹ مارٹم کا حکم جاری کردیا گیا۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20