Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184899
Published : 3/1/2017 16:53

فلسطینیوں کے ساتھ مفاہمت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں:اسرائیلی صدر

غاصب صہیونی حکومت کے صدر کا کہنا ہے کہ "اب ہمیں فلسطینیوں کے ساتھ تناؤ سے نکلنے کے لئے راستے تلاش کرنے کا آغاز کرنا چاہئے۔"

ولایت پورٹل:صہیونی صدر ریون ریولن نے کہا ہے کہ انکی حکومت کے پاس اور کوئی راستہ نہیں سوائے اس کے کہ فلسطینیوں کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کیلئے موافقت کرے،انہوں نے کہا:حتی اگر ہم اپنی آنکھیں بھی بند کریں، فلسطین اور اسرائیل کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے اسی طرح ہی باقی رہے گا،اسرائیلی صدر نے وضاحت کی کہ صہیونی حکومت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے،اسرائیل ابھی تک نو منتخب امریکی صدر کی مشرق وسطی کے بارے میں پالیسیوں، یورپ میں سیاسی منصوبوں اور فرانس اور جرمنی کے انتخابات سے متعلق آگاہ نہیں ہے لہٰذا ہمیں تیار رہنا چاہئے۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17