Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184914
Published : 4/1/2017 16:55

عراقی جنگی طیارے بنے داعش کے لیے موت کا فرشتہ

عراقی جیٹ طیاروں کی فضائی کارروائی میں کم سے کم40داعشی دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

 
ولایت پورٹل:الفرات نیوز نےنقل کیا ہے کہ عراقی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے:منگل کے روز موصل میں عراقی فوج کے جنگی طیاروں نے متعدد بار دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،جیٹ طیاروں کے حملوں میں داعش کے4موٹرسائیکل بھی تباہ کردیے گئے ہیں،عراقی ایئرفورس کے طیاروں نے تلعفر اور المصاید نامی علاقوں میں بھی بمباری کرکے کئی بکتر بند گاڑیوں سمیت19دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا ہے،واضح رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے گزشتہ دنوں موصل کے بائیں جانب کے کئی محلے دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کروالیا ہے،یاد رہے کہ عراقی فوج  زمین اور فضا سے داعش کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے اور دہشت گردوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے،عراقی وزیراعظم نے گزشتہ سال17اکتوبر کو اس ملک کے شہر موصل کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائی کرنے کی  خبر دی تھی۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20