Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184922
Published : 4/1/2017 18:52

چین سے لندن جائے گی مال بردارد گاڑی

چین نے اپنے مشرقی صوبے ژے جیانگ سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن تک مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے۔


ولایت پورٹل:شینہوا نےنقل کیا ہے کہ چین نے اپنے مشرقی صوبے ژے جیانگ سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن تک مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین نے مشرقی صوبے ژے جیانگ سے لندن تک کے لئے مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے، یہ ٹرین ژے جیانگ کے شہر ژی وو سے12ہزار کلو میٹر کا فاصلہ18روز میں طے کر کے لندن پہنچا کرے گی، کارگو ٹرین  چین سے روانہ ہو کر قزاقستان، روس، بیلاروس، پولینڈ، جرمنی، بیلجیم اور فرانس سے ہوتی ہوئی برطانیہ پہنچا کرے گی۔ چائنا ریلوے کارپوریشن کے مطابق ژی وو سے لندن تک اس چینی کارگو ٹرین سروس کا رسمی آغاز یکم جنوری سے ہوا۔برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنے دور حکومت میں چینی سرمایہ کاروں کو لندن تک رسائی دینے کی حمایت کر کے اپنے یورپی اتحادیوں کو حیران کر دیا تھا۔ جب کہ موجودہ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے بھی یہ کہہ چکی ہیں کہ برطانیہ اور چین کے مابین آج بھی اچھے تعلقات قائم ہیں۔ تھریسامے لندن کے یورپی یونین سے اخراج کے بعد چین کو برطانیہ میں اربوں ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کے مواقع میسر کرنے کے لئے سر توڑ کوششیں کر رہی ہیں۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15