Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184933
Published : 5/1/2017 17:9

بغداد میں بم دھماکہ

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے۔


ولایت پورٹل:جمعرات کی صبح مشرقی بغداد کے العبیدی علاقے میں ایک کار بم دھماکے میں کم سے کم آٹھ عراقی فوجی جاں بحق اور چودہ زخمی ہو گئے،گذشتہ پیر کو بھی بغداد کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کے نتیجے میں دسیوں عراقی جاں بحق اور زخمی ہو گئے تھے،داعش دہشت گردوں نے عراقی فوج کے مقابلے میں خاص طور سے شمالی صوبہ نینوا میں پے در پے ناکامیوں کے بعد مختلف شہروں میں عام شہریوں کا قتل عام اور دہشت گردانہ کاروائیاں شروع کر دی ہیں,دہشت گردانہ اقدامات کی ہمیشہ ہی مذمت کی گئی ہے اور دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا پانے کا واحد راستہ دہشت گردی کے خلاف حقیقی جد و جہد ہے،واضح رہے کہ عراق کے صوبہ نینوا کے صدر مقام موصل کی کارروائیاں اکتوبر دو ہزار سولہ سے شروع ہوئی ہیں-
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16