Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184939
Published : 7/1/2017 9:31

حلب کی آزادی وعدہ الہی کی تکمیل ہے: خطیب جمعہ تہران

تہران کے خطیب جمعہ نے شام کے شہر حلب کی آزادی کو وعدہ الہی کی تکمیل قراردیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو حلب میں بری طرح شکست ہوئی ہے-تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں علاقے کے حالات منجملہ شام، عراق، یمن اور بحرین کی صورتحال کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے حلب میں استقامتی محاذ کو کامیابی ملی اور اللہ کی جانب سے مدد و نصرت کا وعدہ مکمل ہوا۔


ولایت پورٹل:تہران کے خطیب جمعہ نے شام کے شہر حلب کی آزادی کو وعدہ الہی کی تکمیل قراردیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو حلب میں بری طرح شکست ہوئی ہے-تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں علاقے کے حالات منجملہ شام، عراق، یمن اور بحرین کی صورتحال کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے حلب میں استقامتی محاذ کو کامیابی ملی اور اللہ کی جانب سے مدد و نصرت کا وعدہ مکمل ہوا، اسی طرح جلد ہی عراقی افواج کو بھی شمالی شہر موصل میں فتح ہونے والی ہے،انہوں نے کہا کہ عراقی افواج، عوامی رضاکارفورس اور عوام کو موصل میں دہشت گرد گروہ داعش کے مقابلے میں حتمی کامیابی ملنے ہی والی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی،تہران میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب نے اسلامی نظام کے خلاف دشمن کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی نظام کے قانونی اداروں بالخصوص عدلیہ کو تخریب کرنے کے سلسلے میں دشمن کی تلاش و کوشش جاری ہے جیسے ناکام بنانا بہت ضروری ہے۔
آیت اللہ خاتمی نے 9 دی 1388 ہجری شمسی کے واقعہ کو ایرانی قوم کے باہمی اتحاد کا مظہر اور انقلاب اسلامی کی حمایت میں بے نظیر واقعہ قراردیتے ہوئے کہا کہ سن 1388 کے فتنہ میں امریکہ نے اپنے تمام وسائل کو فتنہ پرور افراد کی حمایت میں صرف کیا اور انقلاب اسلامی پر مہلک وار کرنے کے لئے اس نے اپنی تمام سازشوں سے استفادہ کیا لیکن 9 دی کے دن ایرانی عوام نے دشمن کی تمام سازشوں اور منصوبوں کو ناکام بنادیا۔
خطیب جمعہ نے ایرانی عدلیہ پر زوردیا کہ وہ کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف ٹھوس اور مضبوط دلائل کی روشنی میں اقدام عمل میں لائے اور اسلامی قوانین کے نفاذ میں حائل تمام رکاوٹوں کو ہٹا کر اپنے منصبی فرائض پر عمل کرے۔
آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ دشمن آج اسلامی نظام کے اداروں کے خلاف نت نئی سازشوں میں مصروف ہے اور وہ ایرانی عوام کو اسلامی نظام سے مایوس بنانے کی تلاش وکوشش کررہا ہے۔
آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ ملک کی اقتصادی مشکلات کا حل مزاحمتی اقتصادی پالیسیوں پر عمل کے ذریعہ ممکن ہے اور ایرانی حکام کو چاہیے کہ وہ ملک کے اندرونی وسائل کے ذریعہ عوامی مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کریں اور دشمن پر بھروسہ اور اعتماد کرنے سے پرہیز کریں۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15