Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184941
Published : 7/1/2017 9:53

امریکا بلوچستان میں ایران کےخلاف اڈے قائم کرنا چاہتا ہے:برطانوی میڈیا

پاکستانی سکیورٹی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا بلوچستان میں ایران کےخلاف انٹیلی جنس آپریشن کےلئے اڈے قائم کرنے کا خواہاں ہے اور اس مقصد کےلئے امریکی کانگرس میں بلوچستان کے معاملے پر قرارداد پیش کر کے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔


ولایت پورٹل:
تفصیلات کے مطابق، برطانوی میڈیا نے گزشتہ دنوں رپورٹ دی ہے کہ ایک اعلیٰ پاکستانی عہدیدار نے نام نہ ظاہرکرنے کی شرط پر بتایا کہ جیسے ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی اسی طر ح امریکا بلوچستان ایشو کو ایرانی سرحد کے قریب بیسز قائم کرنے کےلئے اچھال رہا ہے،عہدیدار کے مطابق امریکی ہماری سرزمین ایران کے خلاف استعمال کرنا چاہتے ہیں جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دے سکتے۔
دو دیگر سکیورٹی عہدیداروں اور ایک سفارتی عہدیدار نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی سفارتکار اور فوجی قیادت نے بلوچستان میں ایرانی سرحد کے قریب اپنے ایجنٹوں کو کام کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ یہ انکشاف اس وقت ہوا ہے جب امریکی کانگرس میں پاکستانی سکیورٹی فورسز پر بلوچ عوام کے ماورائے عدالت قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے حق خود ارادیت کی قرارداد پیش کی گئی،حکام کے مطابق امریکی اس طرح کا مظاہرہ کر کے بلوچستان میں اپنی بیسز قائم کرنے کی اجازت چاہتے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ وہ افغان طالبان کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا چاہتے ہیں۔
ابلاغ



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16