Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184960
Published : 8/1/2017 13:1

سعودی عرب نے پھر کیا یمن پر ممنوعہ کلسٹر بموں سے حملہ

س سے قبل اقوام متحدہ نے سعودی عرب کو خبردار کیا تھا کہ وہ یمنی شہریوں کے خلاف ممنوعہ ہتھیاروں اور کلسٹر بموں کے استعمال سے پرہیز کرے


ولایت پورٹل:
عالمی برادری کے انتباہ کے باوجود سعودی عرب نے ایک بار پھر یمن پر ممنوعہ ہتھیاروں اور کلسٹر بموں کا استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد یمنی شہری جاں حق اور زخمی ہوگئے ہیں،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ کے علاقہ حیدان میں کلسٹر بموں سے استفادہ کیا ہے،اس سے قبل اقوام متحدہ نے سعودی عرب کو خبردار کیا تھا کہ وہ یمنی شہریوں کے خلاف ممنوعہ ہتھیاروں اور کلسٹر بموں کے استعمال سے پرہیز کرے،یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب متعدد بار یمنی شہریوں پر کلسٹر بموں سے بمباری کرچکا ہے۔
ابلاغ



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15