Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184962
Published : 8/1/2017 13:19

پنجاب اس وقت وہابی دہشت گرد تنظیموں کا سب سے بڑا مرکز ہے:سابق وزیر پاکستان

پاکستان کی سابق وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں وہابی دہشت گرد تنظیمیں دندناتی پھر رہی ہیں، الیکشن کمیشن اورعدلیہ کو وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں کے الیکشن میں حصہ لینے کا نوٹس لینا چاہیے۔


ولایت پورٹل:
جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سابق وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا  ہے کہ صوبہ  پنجاب میں وہابی دہشت گرد تنظیمیں دندناتی پھر رہی ہیں، الیکشن کمیشن اورعدلیہ کو وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں کے الیکشن میں حصہ لینے کا نوٹس لینا چاہیے،پیپلزپارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملاعمر اور اسامہ بن لادن  سے منسلک دہشت گرد پاکستانی وزیر داخلہ کے ہاتھ پر بیعت کر رہے ہیں، کیا پاکستانی وزیرداخلہ دہشت گردوں کے اگلے امیرالمومنین ہوں گے؟اگر ان دہشت گردوں کو معافی دینی ہے تو وزیر داخلہ اعلان کریں۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے نظام کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، فوجی عدالتیں طویل المدت آپشن نہیں ہوتیں، جب تک عدالتی نظام میں بہتری نہیں آتی اس وقت تک ملٹری کورٹس قائم رہنی چاہئیں، فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ہونی چاہیے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16