Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185053
Published : 14/1/2017 17:20

عراق میں داعش نے ایک بار پھر پیچھے چھوڑ دیا خونخوار درندوں کو

عراق میں سرگرم وہابی خونخوار اور دہشت گرد تنظیم داعش نے ایک عراقی ماں اور اس کے 4 بچوں کو زندہ زندہ آک میں جلا دیا ہے۔


 ولایت پورٹل:العالم نے نقل کیا ہے کہ عراق میں سرگرم وہابی خونخوار اور دہشت گرد تنظیم داعش نے ایک عراقی ماں اور اس کے4 بچوں کو زندہ زندہ آک میں جلا دیا ہے،اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گردوں نے عراق کے الحویجہ علاقہ میں ایک ماں اس کی تین بیٹیوں اور اس کے9 سالہ بچے کو زندہ زندہ آگ میں جلا دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گردوں نے ان افراد کو عام شہریوں کے سامنے آگ میں زندہ زندہ جلادیا،باخبر ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ان افراد پر پہلے تیل چھڑکا اور پھر انھیں آگ لگا دی۔ داعش کے اس وحشیانہ اقدام کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ خونخوار وہابی د ہشت گرد اس سے قبل بھی اس قسم کے  کئی بھیانک جرائم کا ارتکاب کرچکے ہیں۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23