Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185064
Published : 15/1/2017 9:55

امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی امن عالم کے لئے خطرہ:محمود عباس

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے امید ظاہر کی ہے کہ نیا سال فلسطینی قوم کی آزادی اور صیہونی قبضے کے خاتمے کا سال ہوگا۔
ولایت پورٹل:
فرانسیسی جریدے لافیگارو کو انٹرویو دیتے ہوئے محمود عباس کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ سن دوہزار سترہ کا سال عدل و انصاف کی بالادستی، فلسطینی عوام کی آزادی اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے پر منتج ہوگا۔

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے بارے میں کہا کہ، یہ اقدام مشرق وسطی کے امن کو ہمیشہ کے لئے دفن کردے گا۔
انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ اگرامریکہ کے منتخب صدر نے امریکی سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کیا تو، اسرائیل  فلسطین تنازعے کے حل میں، امریکہ کا کوئی کردار باقی نہیں بچے گا۔
فلسطینی اتھارٹی کے صدر نے پیرس کانفرنس کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ کانفرنس، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کا بہترین موقع ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فلسطین کے بارے میں پیرس کانفرنس ، اتوار کے روز ہوگی جس میں دنیا کے ستر ممالک اور عالمی اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔
اسرائیل کے وزیراعظم نے پیرس کانفرنس کو ایک فریب قرار دیا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان نام نہاد امن مذاکرات، اپریل سن دوہزارچودہ میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر اور فلسطینی قیدیوں کے معاملے پر تعطل کا شکار ہوگئے تھے۔
سحر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20