Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185084
Published : 16/1/2017 14:43

امریکہ میں شدت پسندی کی انتہا ایک مسجد کولگائی آگ

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے نواحی علاقے بیلی ویو کے مشہور اسلامی مرکز میں ایک شخص نے مسجد کو نذر آتش کردیا ہے۔


ولایت پورٹل:
سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے نواحی علاقے بیلی ویو کے مشہور اسلامی مرکز میں ایک شخص نے مسجد کو نذر آتش کردیا ہے،سیاٹل میں واقع ایسٹ سائیڈ اسلامی مرکز کے احاطے میں واقع مسجد کو ایک شخص نے نذرِ آتش کردیا جس سے مسجد کا ایک حصہ بری طرح جل کر تباہ ہوگیا،واشنگٹن کے نواحی علاقے بیلی ویو کے مشہور اسلامی مرکز میں یہ واقعہ پیش آیا، 37 سالہ  آئزک وائن ولسن نامی شخص نے رات کے کسی پہر مسجد میں داخل ہوکر اسے آگ لگائی جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے مسجد کو آگ لگائی،فائربریگیڈ کا عملہ جب وہاں پہنچا توآگ نے  پوری طرح مسجد کواپنی لپیٹ نے لیا تھا جس کی وجہ سے اس کا ایک حصہ جل کر تباہ ہوگیا۔
پولیس  کے مطابق  آگ لگانے کے بعد مذکورہ شخص مسجد سے ملحق میدان میں بیٹھا رہا اور اسے اب سیاٹل میں کنگ کاؤنٹی کے ایک اصلاحی مرکز بھیج دیا گیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتارشخص نے مسجد کو آگ لگانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی لہٰذا اس پر املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے تاہم نفرت پر مبنی جرم کی دفعہ نہیں لگائی گئی،ادھر پراسیکیوٹر مائیک ہوگن کا کہنا ہے کہ مذکورہ  شخص کو اس سے قبل بھی مسجد کے معاملات میں مداخلت پر گرفتارکیا جاچکا ہے،مسجد کو غیرمعینہ مدت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17