Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185089
Published : 16/1/2017 16:16

اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے محبوب عمل

امیرالمومنین امام علی بن ابی طالب علیہ السلام فرماتے ہیں کہ فرج کا انتظارکرو اوراللہ تعالیٰ کی رحمت سےمایوس اورنا امید نہ ہوں، کیونکہ اللہ تعالیٰ عزوجل کے نزدیک سب سے پسندیدہ ترین عمل فرج کا انتظار ہے۔


ولایت پورٹل:
دینی تعلیمات کی بنا پربہت سےاعمال ہمارے قرب الہی اوراللہ تعالیٰ کی رضا کےحصول کا باعث بن سکتے ہیں، لیکن آسمان امامت وولایت کے پہلےتاجدار اورشیعوں کے پہلےامام امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے نورانی فرمان کےمطابق یہ عمل پروردگارعالم کے نزدیک پسندیدہ ترین عمل ہے۔
آسمان امامت و ولایت کے پہلے تاجدار،شیعوں کے پہلے امام اوررسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بلافصل اوربرحق جانشین امیرالمؤمنین حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام اپنی ایک نورانی حدیث میں فرماتے ہیں:«انتظروا الفرج ولاتیأسوا من روح الله، فان احب الاعمال الى الله عزوجل انتظار الفرج ...  والمنتظر للفرج کالمتشحط بدمه فى سبیل الله»(علامہ مجلسی،بحارالانوار،ج۵۲،ص۱۲۳)
امیرالمومنین امام علی بن ابی طالب علیہ السلام فرماتے ہیں کہ فرج کا انتظارکرو اوراللہ تعالیٰ کی رحمت سےمایوس اورنا امید نہ ہوں، کیونکہ اللہ تعالیٰ عزوجل کے نزدیک سب سے پسندیدہ ترین عمل فرج کا انتظارہے، بے شک امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کےظہورکا انتظارکرنے والے منتظرین ان شہداء کی طرح ہیں کہ جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہو اور اس راہ میں اپنا خون بہایا ہو۔
شبستان


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15