Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185095
Published : 16/1/2017 19:13

امام خمینی(رح) کے افکار کی روشنی میں،معاشرہ میں خواتین کی اہمیت(۱)

آپ خواتین! ماں ہونے کا شرف رکھتی ہیں، اس عظمت میں آپ مردوں سے آگے ہیں، آپ پر بچوں کی تربیت کی ذمہ داری ہے اور بچے کی پہلی درس گاہ ماں کی گود ہے، اچھی ماں اچھے بچے تربیت کرتی ہے۔ خدانخواستہ اگر ماں گمراہ ہو تو اس کی گود میں بچے بھی برے ہی پروان چڑھتے ہیں۔


ولایت پورٹل:
انسانی معاشرے نے عورت کو ہرگز وہ مقام نہیں دیا جس کی وہ مستحق تھی۔ عورت کو زمانہ نے ہمیشہ ایک کمزور مخلوق سمجھا اور اس پر ظلم کیا،اس کے حقوق کا استحصال کیا اور اس کے ساتھ ناانصافی کو روا رکھا، عصر حاضر کے متمدن معاشرے نے ترقی و آزادی نسواں کے نام پر خواتین کو پستی کی اس منزل تک پہنچادیا جہاں سے اس کی واپسی کے امکانات ممکن نہیں اگرچہ ہادیان مذاہب نیز مصلحین (Reformers) نے ہمیشہ خالق کائنات کے اس عظیم شاہ کار کی۔ کہ جو مربی نسل انسانی رہی ہے۔ عظمت ورتبہ سے زمانہ کو ہمیشہ آشناکیا ہے،آج سے چودہ سال پہلے رسول اسلام(ص) نے اسلامی تعلیمات کے ذریعے جب انسانی زندگی کا مکمل ضابطہ حیات پیش کیا تو آپ نے خواتین کی حیثیت، ان کا رتبہ ومقام نیز ان کے حقوق کو واضح طورپر پیش کیا،اسلامی تعلیمات کی رو سے عورت کا رتبہ بڑا عظیم اورغیرمعمولی ہے،بیسویں صدی کے عظیم مفکراورعالم اسلام کی عہد آفریں انقلابی شخصیت امام خمینی(رح) نے اپنے بیانات و ارشادات عالیہ میں واضح طور پر خواتین کی اہمیت، معاشرے میں ان کا جائز مقام وحیثیت نیز ان کے حقوق کے سلسلہ میں بارہا سفارش کی ہے، ایک صالح معاشرے کی تشکیل اور نسل انسانی کی تربیت میں عورتوں کے اہم کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا، آغوش مادر بچہ کی پہلی درس گاہ ہے، 1970میں خواتین کے ایک مجمع کو خطاب فرماتے ہوئے اولاد کی تربیت میں ماں کے اہم کردار کی اہمیت پر امام خمینی(رح) نے فرمایاتھا:آپ خواتین! ماں ہونے کا شرف رکھتی ہیں، اس عظمت میں آپ مردوں سے آگے ہیں، آپ پر بچوں کی تربیت کی ذمہ داری ہے اور بچے کی پہلی درس گاہ ماں کی گود ہے، اچھی ماں اچھے بچے تربیت کرتی ہے۔ خدانخواستہ اگر ماں گمراہ ہو تو اس کی گود میں  بچے بھی برے ہی پروان چڑھتے ہیں۔
اسی طرح آپنے ایک اور بیان میں اسلام نے عورتوں کوجو اہمیت دی ہے اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے قم کی خواتین سے ملاقات کے دوران آپ نے ان کوخطاب کرتے ہوئے کہاتھا:مردوں نے آ پ کی گود میں پرورش پائی ہے، آپ مردوں کی مربی ہیں آپ اپنی اہمیت کو پہچانئے،اسلام آپ کی اہمیت کو پہچانتاہے۔
اسلام نے ماں کو جوعظمت ورتبہ دیاہے کہ اس کے پیروں تلے جنت ہے اس کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے امام خمینی(رح) فرماتے ہیں: ـــ ماؤں کے ان گنت حقوق شمار کیے جاسکتے اور ان کا حق پوری طرح ادا نہیں کیاجاسکتا،اپنے بچے کے لئے ماں کی ایک رات ذمہ دار باپ کے لئے سالوں سے بڑھ کر ہے، ماں کی نگاہوں میں پیار اور رحمت کا مجسم ہونا رب العالمین کے پیار ورحمت کا جلوہ ہے،خدا نے ماں کے دل کو اپنے نوراور رحمت سے اس طرح مزین کیا ہے کہ قلم اس کے بیان سے عاجز ہے، اس کا علم فقط ماؤں کوہی ہوسکتاہے،یہ وہ دائمی رحمت ہے کہ جس نے ماؤں کو ان مشکلات کے سامنے عرش کی طرح مستحکم بنادیا ہے جو مشکلات شکم مادر میں بچے کی نشودنما کے وقت اور اس کے بعد بچپن میں پیش آتی ہیں ایسی مشکلات جن کو باپ ایک رات بھی برداشت نہیں کرسکتا اور ان کا مقابلہ کرنے کی ان میں سکت بھی نہیں ہے یہ جو حدیث میں آیا ہے کہ ماں کے قدموں تلے جنت ہے تو یہ ایک حقیقت ہے۔
chauthiduniya


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20