Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185103
Published : 17/1/2017 16:20

آل سعود کی سرکاری دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں اب تک 10 ہزار بے گناہ یمنی مسلمان:اقوام متحدہ

یمن کیلئے اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امداد کے انچارج کا کہنا ہے کہ آل سعود کے اتحادی حملوں میں اب تک 10 ہزار عام شہری شہید اور 40 ہزار سے زائد شدید زخمی ہوچکے ہیں۔


ولایت پورٹل:ایسوسی ایٹڈ پریس نے نقل کیا ہے کہ یمن کیلئے اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امداد کے دفتر کے انچارج جیمی میک گولڈ رک کا کہنا ہے کہ یمن پر مسلط شدہ جنگ کی وجہ سے اب تک 10 ہزار عام شہری جاں بحق اور 40 ہزار سے زائد شدید زخمی کردیے گئے ہیں،اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امداد کے دفتر کی طرف سے جاری شدہ بیان کے مطابق مذکورہ تعداد یمن کے ہسپتالوں کی طرف سے جاری کردہ ہے جبکہ  حقیقی اعداد و شمار اس سے زیادہ ہوسکتی ہے،اقوام متحدہ کے اس دفتر کا کہنا ہے کہ اب یمن میں فوری طور پر جنگ بندی کی ضرورت ہے اور اس ملک کی عوام مزید جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتی،واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امداد کے دفتر سے وابستہ حکام نے پہلی بار اتنی شہادتوں کا اعتراف کرکے اعلان کیا ہے، حالانکہ اقوام متحدہ کی جانب سے اس سے قبل 4 ہزار 200 عام شہریوں کی شہادت کی خبر دی گئی تھی،آل سعود نے 2015 میں یمن کے خلاف فوجی اتحاد قائم کرکے حملوں کا آغاز کردیا تھا جو روزانہ کی بنیاد پر اب تک جاری ہیں۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21