Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185113
Published : 17/1/2017 18:47

نائیجیریا میں یونیورسٹی کی مسجد پر خودکش حملہ

شمالی نائیجیریا میں یونیورسٹی کی مسجد پر خودکش حملے کے نتیجے میں4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ولایت پورٹل
:فرانسیسی خبررساں ایجنسی نے نقل کیا ہے کہ شمالی نائیجیریا میں یونیورسٹی کی مسجد پر خودکش حملے کے نتیجے میں4 افراد ہلاک  ہوگئے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے میدوگوری یونیورسٹی کے کیمپس میں واقع مسجد میں نماز فجر کے وقت خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا،ایک مقامی رہائشی نے اے ایف پی کو بتایا کہ خودکش حملہ آور ایک نو عمر لڑکی تھی ۔تاحال کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے،ریاست بورنو میں پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دھماکے سے کچھ دیر قبل ایک 12سالہ خودکش حملہ آور لڑکی نے یونیورسٹی میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ جسے پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ اس کے فوراً بعد یونیورسٹی کی مسجد میں دھماکہ ہوگیا دھماکے میں 4افراد ہلاک اور 15زخمی ہوگئے۔
مہر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26