Tuesday - 2018 Sep 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185115
Published : 17/1/2017 19:7

یورپی یونین کو آپ کے مشوروں کی ضرورت نہیں:فرانسیسی صدر نے ٹرمپ کو لیا آڑے ہاتھوں

فرانس کے صدر نے یورپی یونین کے بارے میں امریکہ کے نومنتخب صدر کے رویے پر تنقید کی ہے۔


ولایت پورٹل:فرانسیسی اخبار لوفیگاروں کے مطابق فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کو اپنے امور انجام دینے کے لیے غیرملکی مشاورت کی ضرورت نہیں ہے۔ انھوں نے پیرس میں امریکی سفیر بین ہارٹلی سے ملاقات میں کہا کہ یورپی یونین ہمیشہ امریکہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے لیے تیار ہے لیکن یہ تعاون یورپی یونین کے مفادات اور اقدار کی بنیاد پر ہونا چاہیے،ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی جریدے ٹائمز سے بات چیت میں جرمنی کی جانب سے پناہ گزینوں کو قبول کرنے کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے نیٹو کو ایک منسوخ اتحاد قرار دیا ہے۔ انھوں نے اسی طرح یورپی یونین سے برطانیہ کے باہر نکلنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تمام یورپی ملک یورپی یونین سے نکل جائیں گے۔ دوسری جانب جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر نے بھی نیٹو کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو تشویش ناک قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ بیان امریکہ کی آئندہ حکومت کے نامزد وزیر دفاع کے بیان سے تضاد رکھتا ہے۔
سحر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 18